khatoon anchor apni nishist par kaarkoon ka kaghzaat jama karadiye

خاتون اینکرنے اپنی نشست پر کارکن کے کاغذات جمع کرادیئے۔۔

سینئر صحافی اورمعروف اینکر نجم سیٹھی کی اہلیہ خاتون اینکر جگنو محسن  کا اوکاڑہ ضلع کی انتخابی تاریخ میں منفرد اقدام،2018میں جیتی ہوئی ایم پی اے کی سیٹ پر اپنے کارکن کےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے، جگنو محسن نے کہا کہ میں نے جیتی ہوئی سیٹ پر اپنے کارکن کے کاغذات جمع کراکر موروثی سیاست ختم کردی ہے سابق ایم پی اے جگنو محسن ضلع کے مقبول سیاسی دھڑے ”المحسن گروپ“ کی قائد ہیں ، انہوں نے گزشتہ الیکشن میں آزاد حیثیت سے صوبائی اسمبلی سیٹ پر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی ، اور موروثی سیاست ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ،مگر عمومی خیال تھا کہ وہ خود ہی امیدوار بنیں گی تاہم انہوں نے گزشتہ روز اپنے کارکن اورگروپ ترجمان رائے مشتاق احمد کھرل کے حلقہ پی پی186کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرا کر سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں