جیو نیوز کے سینیئر اینکر و صحافی حامد میر نے بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوامی کو کھلا چیلنج دے دیا۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق حامد میر نے کہ’’ ایک اور جھوٹ، مسٹر گوسوامی نے کل ایک بے بنیاد دعویٰ کیا، ارنب اپنے دعوے کا ثبوت پیش کریں، اگر وہ سچے ثابت ہوئے تو میں کسی تیسرے ملک میں انہیں ایک کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں۔ ارنب گوسوامی کے اس دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِن دنوں اُن کے حواسوں پر میں کس قدر سوار ہوں‘‘۔واضح رہے کہ بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوامی نے ایک پروگرام کے دوران حامد میر پر اختلافات کی بنیاد پر اپنے ادارے سے 3 افراد کو نوکری سے نکالنے کا الزام لگایا تھا۔ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان افراد کے پاس حامد میر کے پاس ہونے والی اطلاعات سے متصادم اطلاعات تھیں اور انہوں نے حامد میر کی بات ماننے سے انکار کردیا تھا، جس کی بنیاد پر انہوں نے ان 3 افراد کو ادارے سے نکال دیا۔

حامد میر کا بھارتی اینکرپرسن کو کھلا چیلنج۔۔۔
Facebook Comments