پاکستان میڈیا کونسل کے زیرِ اہتمام حافظ آباد میں ایک پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں ضلعی و مقامی عہدیداران نے اپنے عہدوں کا باقاعدہ حلف اٹھایا۔ تقریب میں صحافی برادری اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں مرکزی صدر مہر حمید انور نے خصوصی شرکت کی، جبکہ نو منتخب عہدیداران سے حلف مہر حمید انور نے لیا۔اس موقع پر جن عہدیداران نے حلف اٹھایا ان میں چیئرمین عصمت اللہ چھٹہ، صدر ظفر ریاض چدھڑ، سینئر وائس چیئرمین حسنین بٹ، وائس چیئرمین فیصل افضل، جنرل سیکرٹری رانا تیمور، جوائنٹ سیکرٹری رائے اکمل، فنانس سیکرٹری آصف بھٹہ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد عمران اور آفس سیکرٹری مختار بٹ شامل ہیں۔مرکزی صدر مہر حمید انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حافظ آباد کی تنظیم صحافتی میدان میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، صحافیوں کے تحفظ اور تنظیم کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔
