جی این این میں غیرقانونی برطرفیوں قبول نہیں، کراچی یونین آف جرنلٹس

 کراچی یونین آف جرنلٹس کے صدرطاہر حسن خان ، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری اور مجلس عاملہ نے اپنے ایک بیان میں پنجاب کی معروف ترین بیکرز چین کے نیوز چینل جی این این میں غیرقانونی برطرفیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ، صحافیوں کی غیرقانونی برطرفیاں کسی طور قابل قبول نہیں۔ کراچی بیورو سے تین رپورٹر، چھ کیمرہ مین اور چار ڈرائیورز کو بیک جنبش قلم فارغ کردیاگیا، ان کے استعفےلاہور سے تیار ہوکر آئے تھے جنہیں کراچی میں سائن کرایا گیا۔۔برطرفی کے پروانے پانے والوں میں اسپورٹس رپورٹر جو تقریبا دس سال سے اس ادارے سے منسلک تھا، خاتون شوبز رپورٹر اور ایک اور رپورٹر تھا۔اطلاعات کے مطابق رپورٹرز کو ایڈمن بلاکر کہا گیا کہ استعفے پر دستخط کردیں، حساب کتاب سیلری کے بعد ہوگا ۔ کراچی یونین آف جرنلٹس کا کہنا ہے کہ جبری استعفوں کی روش خطرناک ہوگی، چینل انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے اور جبری استعفوں کے آڑ میں برطرف کئے جانے والے صحافیوں کو فوری بحال کرے۔کے یوجے نے جی این این کے مالک سے اپیل کی ہے کہ صحافیوں کا معاشی قتل عام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ جبری استعفوں کا سلسلہ فوری بند اور برطرف صحافیوں کو فوری بحال کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں