پنجاب کی معروف ترین بیکرز چین گورمے بیکری والوں کے نیوز چینل جی این این نے اپنے ورکرز پر پھر بجلی گرادی اور برطرفی کی تلوار سے کئی صحافیوں کے سر قلم کردیئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو سے تین رپورٹر، چھ کیمرہ مین اور چار ڈرائیورز کو بیک جنبش قلم فارغ کردیاگیا، ان کے استعفےلاہور سے تیار ہوکر آئے تھے جنہیں کراچی میں سائن کرایا گیا۔۔پپو کے مطابق برطرفی کے پروانے پانے والوں میں اسپورٹس رپورٹر جو تقریبا دس سال سے اس ادارے سے منسلک تھا، خاتون شوبز رپورٹر اور ایک اور رپورٹر تھا جب کہ ایک کرائم رپورٹر نے چند روز پہلے ہی باعزت طور پر ازخود استعفا دے کر اپنی راہیں الگ کرلی تھیں۔۔پپو کے مطابق رپورٹرز کو ایڈمن بلاکر کہا گیا کہ استعفے پر دستخط کردیں، رپورٹرز کا نوٹس پریڈ گزارنا ہوگا ۔۔ حساب کتاب سیلری کے بعد ہوگا ۔۔
Facebook Comments