mujhe khawateen ki koi kami nahi

جو فنکارائیں ہراسمنٹ کا کہتی ہیں جھوٹ بولتی ہیں، خلیل الرحمن قمر۔۔

معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اداکارائیں جھوٹ بولتی ہیں کیونکہ مرد کی ہمت ہی نہیں کہ وہ کسی عورت کی مرضی کے بغیر اسے ہاتھ لگاسکے۔خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ’دی بلو ٹرتھ ڈیجیٹل‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ جو اداکارائیں یہ کہتی ہیں کہ ہدایتکاروں نے ان کے ساتھ زیادتی کی یا انہیں ہاتھ لگا دیا، وہ سب جھوٹ بولتی ہیں کیونکہ مرد کی یہ ہمت ہی نہیں کہ وہ کسی عورت کی مرضی کے بغیر اسے ہاتھ لگا سکے۔ واضح رہے کہ اکثر اوقات اداکاراؤں کی جانب سے ڈراموں کے ہدایتکاروں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے ان کے ساتھ غیرمناسب رویہ اختیار کرنے کی کوشش کی۔قبل ازیں ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ عمیر نے کہا تھا کہ کئی سال قبل شوٹنگ کے دوران ہدایتکار نے انہیں کئی بار چھونے کی کوشش کی تھی، جس پر انہوں نے غصے میں آ کر ہدایتکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں