جوا ایپ کی تشہیر کی  تھی ، انفلوائنسر نمرہ علی کا اعتراف۔۔

سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل نمرہ علی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر جوئے کی اپیلی کیشن کی تشہیر کی، تاہم انہوں نے درجنوں آفرز مسترد بھی کیں۔نمرہ علی نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں رجب بٹ واحد پاکستانی یوٹیوبر ہیں، جنہیں ان کی اصل اہمیت سے زیادہ اہمیت ملتی اور دی جاتی ہے جب کہ وہ خود بھی ہر وقت دکھاوا کرتے رہتے ہیں۔نمرہ علی نے حال ہی میں سنو ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ماڈل و انفلوئنسر نے ایک سوال کے جواب میں کسی بھی خاتون ٹک ٹاکر یا سوشل میڈیا اسٹار کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار نہیں دیا اور کہا کہ وہ ٹک ٹاک نہیں دیکھتیں، اس لیے انہیں کسی خاتون ٹک ٹاکر سے متعلق کچھ پتا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے خیال میں رجب بٹ پاکستان کے ’اوور ریٹڈ‘ یوٹیوبر ہیں یعنی انہیں حد سے زیادہ اہمیت دی جاتی اور ملتی ہے۔ان کے مطابق رجب بٹ ہر وقت دکھاوا بھی کرتے ہیں، وہ یوٹیوب پر اپنی دولت اور پیسوں کا دکھاوا کرتے رہتے ہیں اور انہیں حد سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں نمرہ علی نے بتایا کہ وہ عام طور پر کسیب فوٹوشوٹ کا کم سے کم معاوضہ ایک لاکھ روپے لیتی ہیں، تاہم آفر کرنے والا اسٹوڈیو یا برانڈ جتنا بڑا ہوگا، اس سے معاوضہ اتنا زیادہ لیتی ہیں۔نمرہ علی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر کی لیکن ایسا نہیں ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 30 کروڑ روپے ہیں، ان کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے بھی نہیں ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ان کے اعتراف کے بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے انہیں گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر نہ پہنچ جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں