zer e hirasat mulzimaaan ke media interviews par pabandi

جوا ایپ اسکینڈل، ایک اور انفلوائنسر گرفتار۔۔

سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے آن لائن جوا ایپ کو فروغ دینے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد ندیم مغل کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد ندیم مغل نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے لاہور پہنچا تھا،   امیگریشن کے دوران سسٹم کی جانچ پڑتال میں ملزم کا نام ریکارڈ پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد ندیم کو ڈکی سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ آن لائن جوا کیس میں متعدد انفلوئنسرز کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سکینڈل پر تحقیقات کررہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں