جواایپ اسکینڈل، مزید 4  انفلوائنسرز کی سائبر کرائم طلبی۔۔۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے بیٹنگ ایپ اور دیگر غیر قانونی ایپز کی تشہیر کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس کے تحت ٹھوس شواہد حاصل ہونے کے بعد سوشل میڈیا انفلونسر اور یو ٹیوبرز کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے۔صحافی محمد عمیرکی جانب سے سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراین سی سی آئی اے کی جانب سے نوٹسز بھی شیئر کئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق سسڑالوجی چینل کی اقراء کنول ، انس علی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا انفلونسر محمد حسنین شاہ اور مدثر حسن کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ تمام کو 2 ستمبر کو 11 بجے این سی سی آئی اے لاہور آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں