سینئر صحافی اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے جب عادل راجہ کا یوٹیوب اکاؤنٹ اُڑایا جا سکتا ہے، احمد نورانی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بین کروایا جا سکتا ہے تو جن وطن فروشوں کے اکاؤنٹ اب تک چل رہے ہیں وہ ریاست کی پھوپھی کے بچے ہیں؟تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کا مزید کہناتھا کہ یاد رکھیے ایک بار کا ٹاؤٹ آخری سانس تک ٹاؤٹ رہتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور ٹاؤٹ کی ’’لوّ سٹوری‘‘میں اتار چڑھاؤ ضرور آتے ہیں جس سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹاؤٹ نے نوکری چھوڑ دی ہے لیکن اصل میں ایسے ٹاؤٹس کو اپنے وقت پر دوبارہ استعمال کرنے کے لیے اثاثہ بنا کر لوگوں کی نظر میں کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔
Facebook Comments