جنیدصفدرکی شادی، صحافی فیک نیوز پھیلاتے رہے۔۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی  پر قانون کی خلاف ورزی کے حوالے سے صحافی فیک نیوزپھیلاتے رہے۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاحب زادے جنید صفدر کی شادی سوشل میڈیا پر وائرل ہے ،، سوشل میڈیا کے اس ہنگام مین نامور تحقیقاتی صحافی زاہد گشکوری اور جیو کے نمائندہ لندن مرتضی علی شاہ فیک ویڈیو کا شکار ہو گئے۔مرتضی علی شاہ اور زاہد گشکوری   کی جانب سے ون ڈش کھانے کی جاری کردہ ویڈیو جنید صفدر کے ولیمہ نہیں بلکہ لاہور میں ص بائے صدیق سنز کے نام سے کیٹرنگ اور شادی کے ایونٹس کرنے والے صدیق سنز کی ہے۔جو چند روز قبل انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو لگائی تھی۔جس میں صدیق سنز والے بتاتے ہیں کہ اب وزیراعلی کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر ون ڈش کی پابندی ہو گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں