jang intezamia ne apne hi 7 mulazimeen par muqadma kardia

جنگ 6 صفحات پر سمٹ آیا۔۔

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کا روزنامہ جنگ زیادہ سے زیادہ آٹھ صفحات تک سمٹ گیا، آج کراچی اور لاہور ایڈیشن آٹھ آٹھ جب کہ راولپنڈی، کوئٹہ اور ملتان چھ چھ صفحات پر شائع ہوئے ہیں، کسی ایڈیشن میں میگزین کا کوئی صفحہ شامل نہیں، معمول کا کوئی رنگین ایڈیشن بھی نہیں، ہاں رنگین اشتہارات ضرور ہیں، سب کی قیمت تیس روپے ہے، کراچی کا مڈویک ایڈیشن پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے، تمام اشاعتوں میں شامل سنڈے میگزین بھی سولہ صفحات پر مشتمل ہے جو کبھی بتیس صفحات کا ہوتا تھا، جنگ گروپ کے تحت کراچی سے شائع ہونے والے شام کے دو اخبارات ڈیلی نیوز اور روزنامہ عوام پہلے ہی بند کئے جا چکے ہیں، اس زوال کی ایک عمومی وجہ تو اخباروں کی گرتی ہوئی اشاعت ہے جس کی وجہ مطالعہ کا فقدان اور قیمت کا زیادہ ہونا ہے آن لائن خبروں تک رسائی بھی ایک سبب ہے لیکن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی ایک اہم وجہ ہے، جس کے سبب کاغذ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، دیگر درآمدی پرنٹنگ میٹریل بھی بہت مہنگے ہو گئے ہیں، مالی بحران کے سبب اب یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں پرنٹ میڈیا آخری سانسوں پر ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں