جنگ گروپ میں برطرفیاں، میرشکیل کی عدالت طلبی۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور جنگ متاثرین کی کامیابی ۔۔اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے  جنگ میڈیا گروپ کے متاثرین کی فریاد سن لی ۔این آئی آر سی کی عدالت نے روزنامہ جنگ لاہور کے کراچی تبادلہ کیے گئے ملازمین سینئر سب ایڈیٹر  محمد یوسف اور اللہ رکھا بٹ کی درخواست پران کے لاہور سے  روزنامہ جنگ کراچی تبادلہ کے اقدام کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے روک دیا ہے۔این آئی آر سی کے جج عبد القیوم خان نے جنگ انتظامیہ سمیت ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو نوٹس کر دئیے ہیں۔  عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے تاریخ  10 جولائی مقرر کی ہے۔این آئی آر سی کی عدالت میں سینئر وکیل اور لاہور ہائیکورٹ بار کی سابق سیکرٹری صباحت رضوی جنگ متاثرین محمد یوسف اور اللہ رکھا کی طرف سے پیش ہوئیں۔عدالت میں سماعت کے موقع پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی بھی موجود تھے۔پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے جنگ متاثرین کو عبوری ریلیف ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی یوجے جنگ اور روزنامہ آواز متاثرین سمیت تمام میڈیا انڈسٹری کے ملازمین کی غیر قانونی برخاستگی کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے  سمیت ہر محاذ پر لڑے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں