جنگ گروپ سے درجنوں ملازمین برطرف، میگزین سیکشن بند۔۔

 جنگ گروپ میں ڈائون سائزنگ جاری ہے۔ جنگ لاہور اور دی نیوز لاہور سے ایک سو تیس کے قریب ملازمین جب کہ جنگ ملتان سے دس ملازمین کو بغیر کوئی وجہ بتائے برطرف کردیاگیا۔ ساتھ ہی جنگ لاہور اور ملتان اسٹیشن سے میگزین سیکشن بھی بند کردیئے گئے۔۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلٹس کے صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری اور مجلس عاملہ نے جنگ گروپ سے درجنوں ملازمین کی غیرقانونی جبری برطرفیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کے یوجے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ کی انتظامیہ لاہور اسٹیشن سے ایک سو ستائیس ملازمین، ملتان اسٹیشن سے پانچ افراد کو برطرف کیا اور ساتھ ہی جنگ لاہور اور جنگ ملتان سے میگزین سیکشنز بھی بند کردیئے ۔اس کے ساتھ ہی روزنامہ وقت ،روزنامہ عوام اورروزنامہ انقلاب کے بعد اب روزنامہ آوازکو بھی بند کرکے درجنوں صحافیوں کو بیروزگارکردیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر روزنامہ آواز کی ریگولر اورمستقل بنیاد پر اشاعت شروع کی جائے ملازمین کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایا جائے بصورت دیگرکراچی یونین آف جرنلٹس اپنے صحافی بھائیوں اوردیگر کارکنوں کے حقوق کے مالی تحفظ کیلئے قانونی کارروائی کرنے سمیت بھر پور احتجاج کرے گی ، جس کی تمام تر ذمہ داری جنگ گروپ کے مالکان اور اس کی انتظامیہ پر ہوگی ۔علاوہ ازیں پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)نے جنگ گروپ انتظامیہ کی طرف سے روزنامہ وقت ،روزنامہ عوام اورروزنامہ انقلاب کے بعد روزنامہ آوازکوبھی بندکرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے ،صدرصابراعوان، جنرل سیکرٹری محمدرحمان بھٹہ،سینئر نائب شہزادہ خالد،نائب صدر علی افضل،،سینئرجوائنٹ سیکرٹری عباداللہ بابر ،جوائنٹ سیکرٹریز سرمد فرخ ،جاوید حاکم اور دیگر عہدیداروں و ارکان گورننگ باڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ گروپ کی انتظامیہ نے روزنامہ وقت ،روزنامہ عوام اورروزنامہ انقلاب کے بعد اب روزنامہ آوازکو بھی بند کرکے درجنوں صحافیوں کو بیروزگارکردیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر روزنامہ آواز کی ریگولر اورمستقل بنیاد پر اشاعت شروع کی جائے ملازمین کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پنجاب یونین آف جرنسلٹس (دستور) اپنے صحافی بھائیوں اوردیگر کارکنوں کے حقوق کے مالی تحفظ کیلئے قانونی کارروائی کرنے سمیت بھر پور احتجاج کرے گی اورماضی کی طرح دوبارہ جنگ گروپ کے دفاتر کی تالہ بندی کی جائے جس کی تمام تر ذمہ داری جنگ گروپ کے مالکان اور اس کی انتظامیہ پر ہوگی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں