جنگ کوئٹہ سے برطرف 37 ملازمین کی  بحالی کا مطالبہ۔۔

بلوچستان نیشل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور سیکریٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ نے ملک کے موقر اشاعتی ادارے روزنامہ جنگ کوئٹہ سے ملازمین کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ملازمین عرصہ دراز سے اسی ادارے سے منسلک تھے اور اب ان میں سے اکثر ملازمین کی عمریں بھی زیادہ ہو چکی ہیں اس لئے وہ کسی اور جگہ ملازمت کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ انہوں نے ادارے کے اعلی منتظمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے کو واپس لے اور ملازمین کو دوبارہ بحال کروا کر ان 37 ملازمین سے جڑے 37 خاندانوں کو معاشی بحران سے نجات دلا دیں۔ انہوں نے اعلی حکام اور بالخصوص محکمہ اطلاعات سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری نوٹس لیکر اس ناروا فیصلے پر ایکشن لے کر ملازمین کے بال بچوں کو اس شدید مہنگائی اور بے روزگاری کے زمانے میں متاثر ہونے سے بچا لیں۔ ملازمین کو بہ یک جنبش قلم برطرف کرنا لیبر قانون کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے اور بی این پی کسی بھی غیر قانونی اور مزدور دشمن اقدام پر خاموش نہیں رہے گی اور ہر فورم پر محنت کش طبقہ کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی اگر اشاعتی ادارے کے منتظمین اور حکام بالا اس الم ناک اقدام پر کوئی ایکشن نہیں لیتے تو بی این پی اس معاملے میں عوامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں