جنگ ملازمین کو ابھی تک اپریل کی سیلری بھی نہیں ملی۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدر حاجی نواز رضا،سیکرٹری اے ایچ خانزادہ اور مجلس عاملہ نے روزنامہ جنگ اور دی نیورراولپنڈی سے80 سے زائدصحافیوں اور میڈیا ورکرزکو نوکریوں سے جبری برخاست کرنے کیخلاف جنگ گروپ انتظامیہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس معاشی قتل عام کی پرزور مذمت کی ہے۔پی ایف یوجے دستور کی مجلس عاملہ نے جاری اپنے بیان میں کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جنگ گروپ انتظامیہ آئی ٹی این ای کے احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو ویج ایوارڈ کے تحت مستقل کرتی لیکن انہیں برطرف کرنے کے پروانے جاری کر دیئے گئے جو سراسر ناانصافی اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اربوں روپے اشتہارات کی مد میں ہڑپ تو کئے جاتے ہیں لیکن ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادانہیں کی جاتیں اور ابھی تک اپریل کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔پی ایف یو جے کی مجلس عاملہ نے جنگ گروپ انتظامیہ کی من مانیوں پرسخت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منتبہ کیا کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پربحال نہ کیا تو جنگ گروپ کے دفاترکے باہربھر پور احتجاج کیا جائے گا۔پی ایف یوجے دستور کی مجلس عاملہ نے وفاقی وزارت اطلاعات سے بھی مطالبہ کیاکہ میڈیا مالکان کی جانب میڈیا ورکرزدشمن پالیسیوں کا نوٹس لے اوراشتہارات کو میڈیا ورکرکی تنخواہوں سے مشروط کیاجائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں