do maahine baad aadhi tankhua

جنگ اور دی نیوزبرطرف10 ملازمین کو این آئی آر سی نے بحال کردیا۔۔

جنگ اور دی نیوز راولپنڈی سے برطرف کئے گئے 80 میں سے 10 ملازمین کو این آئی آر سی نے بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے باقی 70 ملازمین کا کیس کل سنا جائے گا آج کی سماعت کے دوران این آئی آر سی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کے ریمارکس حوصلہ افزا تھے بحال کئے گئے 10 ملازمین نے مشترکہ طور پر کیس دائر کیا تھا باقی 70 ملازمین کو انفرادی طور پر کل کیس دائر کرنے کی ھدایت کی گئی ھے ان ملازمین کو جنگ گروپ انتظامیہ نے برطرف کردیا تھا 80 ملازمین کی برطرفی کے خلاف پی ایف یو جے سمیت ملک بھر کی یوجیز کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا این آئی آر سی کی جانب سے 10 ملازمین کی فوری بحالی حق اور انصاف کی فتح ھے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ صدرِ طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین نے اطمینان اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باقی 70 ملازمین کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں