صحافیوں کی آواز ، مسائل اور مشکلات کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کے لیے جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ ) کی نو منتخب کابینہ کا اعلان، عامر اقبال بھٹہ چیئرمین، شیر افگن بزدار وائس چیئرمین ، جاوید اقبال عنبر چیف کوآرڈینیٹر ، نذر عباس رند صدر ، فرحان اقبال جنرل سیکرٹری، خورشید احمد خورشید سینئر نائب صدر ، فاروق شیخ اور جواد بلوچ نائب صدور ، اشفاق احمد جوائنٹ سیکرٹری، محمد عامر بھٹہ فنانس سیکرٹری اور غلام عباس خان انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کے نو منتخب صدر نذر عباس رند اور جنرل سیکرٹری فرحان اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ پاکستان کی واحد تنظیم ہے جو مختلف اضلاع کے صحافیوں کو درپیش مسائل اور انکے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ جنوبی پنجاب کی پہلی تنظیم ہے جو صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، نو منتخب صدر نذر عباس اور جنرل سیکرٹری فرحان اقبال کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کے تمام عہدیدار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے،صحافیوں کی عزت اور وقار کو بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ کے نو منتخب عہدیداروں کا مشن ہوگا کہ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی ، ان کو درپیشں مسائل کے حل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔اسکے علاقہ صحافتی سرگرمیوں میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ نو منتخب چیئرمین عامر اقبال بھٹہ ،وائس چیئرمین شیر افگن بزدار اور چیف کوآرڈینیٹر جاوید اقبال عنبر کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم صحافیوں کے حقوق اور انکی فلاح وبہبود کیلے بھرپور کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کے مسائل مختلف جبکہ کرا چی، لاہور، اسلام آباد، ملتان ،مظفرگڑھ ، ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور، رحیم یارخان، راجن پور ودیگر اضلاع کے صحافیوں کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔ہر علاقے کے صحافیوں کو مختلف چیلنجر کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔انشاء اللہ جنوبی پنجاب کی نو منتخب کابینہ صحافیوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور تمام صحافیوں کی بلا تفریق نمائندگی کی جائے گی، پاکستان کے کونے کونے میں موجود پروفیشنلز صحافیوں کو تنظیم سازی کے ذریعے جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کا حصہ بنائیں گے اور پاکستان کے تمام پریس کلبز کے صدور اور صحافی برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے اور صحافی برادری کی بہتری کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے ۔جنوبی پنجاب یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے نو منتخب ممبران و عہدیدار ملک کی سلامتی اور اداروں کا احترام کرتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دیں گے ۔
