حیدرآباد ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا “اپنے قومی دائرہ اختیار میں جعلی خبروں کا مقابلہ اور متحدہ قومی بیانیے کو فروغ دینا”۔ اس سیشن کا مقصد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو فیک نیوز کے خطرات اور اس کے سدباب سے متعلق شعور فراہم کرنا تھا، سیشن میں ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر بدین یعقوب بھٹی، انفارمیشن آفیسر غلام مصطفیٰ، علی وقاص سہتو اور میڈیا ٹرینر و انفارمیشن آفیسر ثوبیہ سلیم نے شرکت کی، تقریباً 45 سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے سیشن میں شرکت کی اور بھرپور انداز میں عملی سرگرمیوں میں حصہ لیا، ٹریننگ کے دوران انفارمیشن آفیسر اور میڈیا ٹرینر ثوبیہ سلیم نے شرکاء کو جعلی خبروں، ایڈٹ شدہ وڈیوز اور تصاویر کی شناخت کے لیے مختلف فیکٹ چیکنگ ٹولز اور تصدیقی طریقہ کار سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر آن لائن ٹولز کا عملی ڈیمو بھی پیش کیا گیا جس کے ذریعے بتایا گیا کہ کس طرح جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کو پہچانا جا سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ کس طرح سوشل میڈیا صارفین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو نہ صرف روک سکتے ہیں بلکہ مثبت اور مصدقہ معلومات کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا کر ریاست مخالف بیانیہ بنانے والوں کا چہرہ بے نقاب کر سکتے ہیں اور ایک مثبت قومی بیانیے کو فروغ دے سکتے ہیں، سیشن کے آخر میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں شرکاء نے مختلف پہلوؤں پر رہنمائی حاصل کی۔
