mazhabi rohjan ki waja se hijab karna shuuh kia

جس گھرمیں رہتاہوں ویناملک کے نام ہے، ببرک شاہ۔۔

 ورسٹائل اداکار ببرک شاہ جنہوں نے کئی کامیاب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، نے پہلی بار اداکارہ وینا ملک سے اپنے تعلقات، شادی کے منصوبے اور ایک قیمتی جائیداد کے حوالے سے کھل کر بات کی۔انہوں نے حال ہی میں ایک مشہور ٹاک شو میں شرکت کی۔ جس میں وینا ملک سے شادی نہ ہوسکنے کے بارےمیں بتایا۔ببرک شاہ نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کے اور وینا ملک کے درمیان ماضی میں نہ صرف قریبی تعلق تھا بلکہ دونوں نے شادی کا فیصلہ بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا،ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھے۔ وینا اور میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔اداکار کا کہنا تھا،ہماری شادی اس لیے نہ ہو سکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھیں، اور میں نے بھی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور وینا ملک واقعی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کا ارادہ رکھتے تھے، اسی لیے دونوں نے مل کر ایک گھر خریدنے اور اسے بنانے کا فیصلہ کیا، جسے وہ محمد علی اور زیبا کے مشہور ’علی زیب ہاؤس‘ کی طرز پر بنانا چاہتے تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’اسی سوچ کے تحت ہم نے مل کر زمین خریدی، لیکن پھر گھر میں نے تنہا تعمیر کروایا کیونکہ ہمارا تعلق برقرار نہ رہ سکا اور ہمارا بریک اپ ہوگیا۔اداکار نے مزید کہا کہ ’اس گھر کو مکمل ہونے میں دس سال لگے لیکن آج بھی اس زمین کا آدھا حصہ اُن کا ہے اور آدھا میرا۔ببرک شاہ نے واضح کیا کہ،وینا ملک نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی۔ ہم نے ایک گھر مل کر خریدا تھا کیونکہ شادی کا ارادہ تھا۔ لیکن ہمارے درمیان اختلافات ہو گئے اور ہم الگ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر آج بھی قانونی طور پر وینا ملک کے نام پر ہے، مگر وہ خود اس میں رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے 10 سال میں اس گھر کو مکمل کیا، مگر کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ یہ ان کی ملکیت ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں