teen roz azadi sahafat muheem ka aelan

جرنلسٹ الرٹ  ایپ، پی ایف یوجے کا صحافیوں کیلئے تحفہ۔۔

عالمی یوم آزادئ صحافت کے موقع پر 3مئی کو پاکستانی صحافیوں کیلئے پی ایف یو جے کا بڑا تحفہ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان کی صحافتیتاریخ میں پہلی مرتبہ جرنلسٹ الرٹ کے نام سے ایک ایپ تیار کی ہے جس کی لانچنگ عالمی یوم آزادئ صحافت کے موقع پر 3مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہو گی۔ اس ایپ کا ایک ایڈمن مرکز میں جبکہ مختلف یوجیز یا صوبوں میں بھی اس کے علاقائی ایڈمن مقرر کئے جائیں گے۔ اگر اس ایپ میں رجسٹرڈ ہونے والے صحافی کو اغوا کی کوشش کی جاتی ہے، گرفتار کیا یا تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، نامعلوم لوگ اس کا پیچھا کرتے ہیں یا وہ ملک کے کسی بھی حصے میں ٹریفک حادثے یا بیماری کا شکار ہو جاتا ہے اس کے گھر میں کوئی واردات ہوتی ہے تو جرنلسٹ الرٹ پر دیا گیا بٹن دباتے ہی پی ایف یو جے کے مرکزی ایڈمن اور ملک کے جس علاقے میں وہ موجود ہو گا وہاں کے علاقائی ایڈمن کے پاس اس کی لوکیشن آ جائے گی تاکہ اس کی مدد کرنے میں آسانی ہو۔جرنلسٹ الرٹ ایپ اتنی محنت سے تیار کی گئی ہے کہ کوئی صحافی پاکستان کے جس علاقے میں مصیبت کے وقت ایپ کا بٹن دبائے گا تو پی ایف یو جے کے مرکزی ایڈمن اور اس کے مقرر کردہ علاقائی ایڈمن کے سامنے اس صحافی کی لوکیشن کے ساتھ ساتھ وہاں کے قریبی پولیس سٹیشن، ہسپتال، ایمبولنس سروس، فائر بریگیڈ ، ریسکیو پولیس اور انتظامی افسروں کے فون نمبرز کی فہرست بھی آ جائے گی تاکہ اس کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور پی ایف یو جے کے ساتھیوں کی مشاورت سے اس ایپ میں مزید بہتری بھی لائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں