mulk mein sahafat ko jurm banadia gya

تین صحافیوں کے گھر کے اطراف مشتبہ سرگرمیاں، اہل خانہ کو دھمکیاں۔۔

انگریزی روزنامہ دی نیوز سے وابستہ سینئر کرائم رپورٹر فراز خان، نیوز ون کے سینئر ایگزیکٹو پرڈیوسر/شفٹ انچارج مسروّر خان، مختلف ملکی و غیر ملکی میڈیا اور کراچی پریس کلب و کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر منصور خان کی والدہ کے گھر—جو تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21کی حدود میں واقع ہے—پردو موٹرسائیکل سوار نامعلوم مشتبہ افراد کی مشکوک سرگرمیاں، اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں۔۔اس واردات کے دوران ملزمان کی جانب سے واضح طور پر دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا، موبائل فون کے ذریعے گھر کی ویڈیو بنائی گئی جس سے خاندان کو شدید خوف و ہراس لاحق ہوگیا اور اہلِ خانہ کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ گھر کی فوٹیج میں دو مشکوک افراد کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن کی نقل و حرکت انتہائی مشتبہ اور خطرناک نظر آتی ہے۔ایسے مشکوک عناصر کی آزادانہ سرگرمیاں نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ دیگر میڈیا کارکنان کے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فی الفور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو لاحق خطرات کا تدارک ہوسکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں