تھیٹراداکارہ پر 2 سال کیلئے پابندی۔۔۔

پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان کو 2 سال کے لیے بین کر دیا۔ زارا خان کو متعدد بار غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ باز نہ آئی، اب ان پردوسال تک تھیٹرپرپرفارم کرنے کی پابندی لگادی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق زارا خان اب دو سال تک پنجاب کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں