تنخواہ کا اجرا،کے یوجے دستور کا نیوزون انتظامیہ سے اظہارتشکر۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے نیوز ون سے وابستہ صحافیوں کو اگست کی تنخواہوں کی ادائیگی پر ادارے کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے ، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان خان ہاشمی نے اپنے مشترکہ بیان میں نیوز ون انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ادارے سے وابستہ ملازمین کو ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی جلد یقینی بنائی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے ، کے یو جے دستور کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی منہگائی اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں عرصہ دراز سے اضافہ نہ ہونے کے باعث صحافی شدید مشکل سے گزر بسر کررہے ہیں ، ایسے میں تنخواہوں میں تاخیر انکی مشکلات دوچند کررہی ہے ، یاد رہے کہ کے یو جے دستور کے عہدیداروں نے دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر نیوز ون انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور ان سے صحافی کارکنوں کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد نیوز ون انتظامیہ نے کے یو جے دستور کے عہدیداروں سے کئے اپنے وعدے کے مطابق ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کردی ہے ، جبکہ ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے مزید ایک ماہ کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں صحافتی اقدار برقرار رکھنے کیلئے صحافیوں کو اجرت کی بروقت ادائیگی ضروری ہے ، کے یو جے دستور کے سیکرٹری ریحان خان چشتی نے کہا کہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں انتھک محنت سے نبھاتے ہیں تمام میڈیا اداروں کو چاہئے کہ انکی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں