تھری سیکس فائیو نیوز چینل میں تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف رمضان ٹرانسمیشن کرنےو الے اینکرز نے کام کرنے سے انکار کردیا۔۔ جب کہ دیگر ملازمین نے بھی منگل کے روز احتجاج کیا اور ادارے کے بڑوں کے پاس گئے،تاہم پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ورکرز سے کہا گیا ہے کہ فنڈز نہیں ہیں فی الحال تین دن کا ٹائم دیں پیسے ارینج کرکے آپ کو دے دیں گے۔۔ پپو کے مطابق بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر لاہور ہیڈآفس کی لائٹ بھی لیسکو نے کاٹ دی جسے بل کی ادائیگی کے بعد بحال کرالیا گیا۔۔ورکرز نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث رمضان المبارک میں شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے، اس ماہ مقدس میں جبکہ اخراجات دگنے ہوجاتے ہیں، گھر والوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔۔
Facebook Comments
