تنخواہوں میں تاخیر،سنونیوز مالیاتی بحران کا شکار۔۔

سنونیوز مالیاتی بحران کا شکار نظر آرہا ہے۔ پپو کے مطابق ہر ماہ تاخیر سے تنخواہیں دی جارہی ہیں رواں ماہ بھی ابھی تک سنو کے ملازمین تنخواہوں کے انتظار میں ہیں۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سنو نیوز اسلام آباد بیورو کے تمام ڈرائیورز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا اور کسی بھی اسائنمنٹ پر ٹیم لے کر جانے سے انکار کر دیا۔احتجاج کے دوران جو ٹیمیں اسائنمنٹ پر تھی وہ گھنٹوں انتظار کے بعداپنے طور پر ٹیکسیاں اور بائیکیا کرکے واپس دفتر پہنچے۔ا یڈمن آفیسر ڈرائیوروں کو پہلے تو نکالنے کی دھمکیاں دیتا رہا لیکن جب تمام ڈرائیوروں کو متحد دیکھا تو ٹون تبدیل کر لی منت سماجت کرنا شروع ہو گیا ڈرائیور پھر بھی متحد ہو کر کھڑے رہے آخر میں معاملہ اوپر گیا تو اس شخصیت نے کہا کہ ہیڈ آفس بتا دو۔پپو کے مطابق نیا ٹیل والوں کے بلز کلیئر نہیں کیے گئے انہوں نے سنو نیوز اسلام آباد بیورو کا کنکشن ہی کاٹ دیا۔ پیٹرول پمپ والوں نے پہلے ہی ادھار پیٹرول دینے سے معذرت کی ہوئی ہے۔ کہیں سے نقد ادھار پیسے لے کر گاڑیوں میں دوہزارسے پانچ ہزار روپے تک کا پیٹرول ڈلوایاجاتا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کیش میں سیلری دی گئی ہے جنہیں کیش میں ہی دی جاتی ہے لیکن قومی امکان ہے کہ کہیں سے ادھار پکڑ کر ان کی سیلری دی گئی ہے جب کہ باقی لوگ تنخواہوں سے محروم ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں