بیس سال سے شوگر کی مریضہ ہوں، سینئر ااداکارہ۔۔

سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر سے قبل بھی وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں اور ابھی تک بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں 20 سال سے ذیابیطس ہے جب کہ ان کے سروائیکل میں اسکریو اور پلیٹ بھی لگے ہوئی ہے۔اسما عباس نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری سمیت اہل خانہ اور خصوصی طور پر اپنی بیٹی اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا بھر کی ماں اور بیٹی میں خصوصی تعلق ہوتا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کا اور ان کی بیٹی زرا نور عباس کا تعلق کچھ زیادہ ہی مضبوط اور حساس ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ متعدد بار بیٹی کو سمجھاتی رہتی ہیں کہ اب وہ بڑی ہوجائیں اور بہت ساری چیزیں خود کرنا سیکھے، کبھی وہ ان کےپاس ہوں یا نہ ہوں۔ بیماریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا ہونے سے قبل بھی انہیں متعدد طبی پیچیدگیاں لاحق تھیں۔انہوں نے کینسر سے صحت یابی پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ان کی زندگی لکھی ہوئی تھی، تبھی وہ صحت یاب ہوئیں، ورنہ ان کی بہن، والدہ اور والد بھی چلے گئے، ان کی زندگی نہیں لکھی ہوئی تھی، اس لیے وہ دنیا سے رخصت ہوئے۔اسما عباس نے اسی بات پر انکشاف کیا کہ ان کی متعدد سرجریز ہو چکی ہیں جب کہ وہ گزشتہ 20 سال سے ذیابیطس کی مریضہ بھی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ تقریبا 20 سال قبل ہی ان کا سروائیکل کا آپریشن بھی ہوا تھا، انہیں گردن میں اسکریو اور پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔اسما عباس نے بتایا کہ ان کے بازوں کے پٹھوں میں بھی خرابی رہتی ہے، وہ بھی اندر سے پھٹے ہوئے ہیں جب کہ انہیں دیگر طبی پیچیدگیاں بھی لاحق ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ تمام بیماریوں کے باوجود متحرک رہتی ہیں، ان کے متحرک رہنے اور ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ہی وہ چل رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں