بھتہ خور صحافی پولیس نے گرفتارکرلیا۔۔

کراچی میں ڈیفنس پولیس نے بھتہ خور صحافی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ صفدر آرائیں صحافت کی آڑ میں بھتہ خوری کررہا تھا۔۔ تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہیئر کٹنگ سیلون کے مالک نے پولیس کے پاس مقدمہ درج کرایا کہ رفتار چینل کا رپورٹر اس سے پندرہ ہزار روپے بھتہ طلب کررہا ہے۔ مالک نے ملزم کو بھتہ دینے کی وڈیو بھی خفیہ طریقے سے بنائی اور اسے پولیس کو دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر آرائیں کو گرفتار کرلیا۔۔ دوسری طرف  تھانہ کورنگی میں کورنگی ڈھائی کے رہائشی  فرحان احمد ولد فرید احمد نے ایف آئی آر نمبر چھ سو پچیس بٹا دوہزار پچیس درج کرائی کہ ملزم صفدر آرائیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس کے زیرتعمیر گھر آیا اور تین لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ، ملزم نے خود کو میڈیا کا بتایا اور مجھے اتنا خوفزدہ کیا کہ میں نے ایک لاکھ روپے فوری ادا کردیا باقی دو لاکھ روپے میں نہ دے سکا تو رات کو ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور زیرتعمیر گھر کی دیواریں گراکر چلاگیا، مدعی نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں