حیدرآباد میں بلیک میلنگ کرنے والے جعلی صحافی کو گرفتارکرلیاگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایک کارروائی کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم شمس الدین ولد ولی محمد کو گرفتارکرلیا۔۔شکایت کنندہ عبدالمطلب کے مطابق ملزم نے خود کو ای این این نیوز ایجنسی کا نمائندہ ظاہر کر کے ہراساں کیا اور بلیک میلنگ کے ذریعے رقم مانگی۔ملزم نے امیرپور خاص روڈ عمرکوٹ کے ایک ریسٹورنٹ سے رقم وصول کرنے کی کوشش بھی کی۔چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے جن میں ملزم کا فیس بک اکاؤنٹ، واٹس ایپ نمبر اور جھوٹی و ہتک آمیز پوسٹس کے شواہد ملے۔ابتدائی فرانزک تجزیے میں ثابت ہوا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر شکایت کنندہ کے خلاف ہتک آمیز مواد پھیلایا۔این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔۔
Facebook Comments
