بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر یوم فتح منایاگیا۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی قیادت کی اپیل پر پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی مختلف یوجیز کی جانب سے بھارتی شکست اور پاکستان افواج کی تاریخی کامیابی پر یوم فتح منایا گیا ، اس موقع پر یوجیز کے عہدیداروں اور ممبران نے صحافیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، پی ایف یو جے (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکریٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور پاک افواج کی موثر حکمت عملی کو ملک کے عوام کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج نے محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود جس طرح اپنے سے کئی گنا بڑے ملک بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ان کی فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس کے نتیجے میں بھارت کا غرور خاک میں ملا اور اس کی حکومت اور افواج کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان نے 1965ء ، 1971ء میں بھی بھارت کو عبرت ناک شکست دی اور اب بھی پاکستان کی افواج کو بھرپور کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس چند روزہ جنگ کے دوران جس طرح بھارتی میڈیا نے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا اس سے صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑ گئیں، پوری دنیا میں بھارت کی صحافت بھی بے نقاب ہوگئی ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان کے صحافیوں میں انتہائی ذمہ دارانہ اور حقائق پرمبنی اپنی صحافت کے ذریعے پاکستان اور اس کی صحافتی اقدار کا سرفخر سے بلند کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں