بھارت نے پاکستان کی طاقت کا اندازہ کرلیا، جاوید شیخ۔۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تو کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن اب اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہوگیا۔جاوید شیخ نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں اور حالیہ دنوں میں بھارت کے خلاف قوم کے جذبے نے سب کو حیران کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی کی، وہ ہمیشہ پاکستان کو کمزور سمجھتا رہا، پوری دنیا بھی یہی کہتی رہی کہ بھارت بہت بڑی طاقت ہے لیکن دنیا نے دیکھا کہ کیا ہوا۔اداکار کے مطابق بھارت ایک بڑی طاقت ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم کیا، ہم اپنی افواج اور چین کو مدد فراہم کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں