khalil qaamar ka aghwa case

بھارت میں کام کیلئے تیارہوں، خلیل الرحمن قمر۔۔

معروف ڈراما و فلم لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ بولی وڈ کی مشہور فلم  جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ ان کے ڈرامے کی کاپی ہے۔خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ’آر این این‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کو سزا ملنے پر اظہار اطمینان بھی کیا۔پروگرام کے دوران انہوں نے پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ انڈیا میں بھی کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کا اصول رہا ہے کہ وہ بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے متعدد پیش کشیں مسترد کیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ان کے مطابق انہوں نے اپنے ملک پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ غلط کیا گیا، جس کے بعد اب میں حب الوطنی کم ہوچکی۔خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ وہاں کے اداکار یہاں آتے ہیں تو پاکستانی میڈیا پاگلوں کی طرح ان کے پیچھے دوڑتا ہے جب کہ پاکستانی اداکار کو بھارت میں جاکر اپنا تعارف کروانا پڑتا ہے۔خلیل الرحمٰن قمر نے بھارت کی منفی باتیں گنوانے کے باوجود اب وہاں کام کرنے کا اعلان کیا اور دلیل دی کہ انہیں اغوا کرکے مارنے کی کوشش کی گئی، جس وجہ سے اب وہ بھارت میں بھی کام کریں گے۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی فلم سازوں نے موسیقار استاد امانت علی خان سے ان کے 1999 کے مقبول ڈرامے ’بوٹا ان ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ کی سی ڈی منگوائی، جس کے بعد ان کے مذکورہ ڈرامے کی کاپی کرکے فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ بنائی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ کی پوری کہانی ان کے ڈرامے کی کاپی نہیں تھی لیکن فلم کا مرکزی کردار ان کے ڈرامے کے مرکزی کردار فیصل قریشی کی کاپی تھا۔خیال رہے کہ ’بوٹا ان ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہوا تھا، اسے اچھوتی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں