بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی قدر نہیں،فیصل قریشی۔۔

معروف ٹی وی و فلم اداکار، میزبان و پروڈیوسر فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی بالی ووڈ سے کام کی آفر آ چکی ہے۔فیصل قریشی نے حال ہی میں جیوپوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے ماضی حال اور مستقبل کے پروجیکٹس پر تفصیل سے بات کی۔اداکار نے فیملی وی لاگنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنی آڈئینس اور پسند ہے، جسے جو تخلیق کرنا ہے وہ کانٹینٹ بنا رہا ہے جبکہ دیکھنے والے جو دیکھنا چاہتے ہیں یہ ان کی پسند اور انتخاب ہے، ہر کوئی محنت کر رہا ہے۔اداکار نے بتایا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں پہلی فلم کی تھی۔ فیصل قریشی اب تک 19 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔فیصل قریشی نے اپنے اور والدہ کے درمیان سامنے آنے والے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اکثر اپنے بچوں سے بھی 3 سے 4 دن نہیں مل پاتا ہوں، مصروف ہونے کے سبب کافی دن نکل جاتے ہیں مگر گھر والوں سے ملنا نہیں ہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ والدہ سے تنازع بھی اسی بنیاد پر سامنے آیا تھا، سوشل میڈیا پر تنازع اٹھنے پر والدہ نے کہا تھا کہ میں صارفین کو وضاحت دوں گی جس پر میں نے انہیں روک دیا تھا۔اداکار نے بھارت سے آفر آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے بھارت سے کام کی آفر موصول ہوئی تھی، مگر بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو کرتا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہم پاکستانی بھارتیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں مگر بھارت میں ایسا نہیں ہے۔انہوں نے پاک بھارت فنکاروں کے درمیان دوری کی وجہ سیاست کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سب خراب حالات کی جڑ سیاست ہے، باقی عوام کے آپس میں تعلقات بہتر ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں