City 41

بوڑھی ماں کو گھرسے نکالنے والی خاتون کو چینل کی سپورٹ جاری۔۔

ضعیف ماں کو گھر سے نکالنے والی خاتون کا ساتھ فیصل آباد کا سٹی چینل دینے لگا پپو کا کہنا ہے کہ بوڑھی ماں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی بیٹی کے خلاف درخواست دی تو ڈپٹی کمشنر نے بیٹی سے گھر خالی کروا کے ماں کو دینے کا حکم دیا تاہم سٹی چینل انتظامیہ نے خبر کے حقائق جانے بغیر اپنے رپورٹر کا ساتھ دیا پپو کا مزید کہنا ہے کہ  سٹی چینل کے ہی بیٹ رپورٹر نے ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ رپورٹر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی نہ کرنے کی سفارش کی اور دوسری جانب زرائع کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبر دینے والے ٹرینی رپورٹر نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف اپنے آفس میں داخلہ بند کرنے کی جھوٹی خبر بھی اپنے ہی چینل کے ڈیجٹل پیجز پر لگوا دی۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹرینی رپورٹر کی اہلیت کا یہ حال ہے کہ ایک خبر تھی کی ڈی جی پی ایچ اے کا تبادلہ ڈی جی پی ایچ اے کو اینٹی کرپشن کی ڈسپوزل پر دے دیا گیا جب کہ مذکورہ رپورٹر نے چلادی کہ  ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی اینٹی کرپشن تعینات۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ اگر اس ٹرینی رپورٹر کا ریکارڈ کھنگالیں اور اپنی آرکائیو دیکھیں تو مذکورہ رپورٹر کی زیادہ تر خبریں باؤنس ہوئی ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں