پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نمبرون کے دعویدار چینل کے نئے مالکان نے ادارے کا سوا ستیاناس کرنے کے بعد عمارت خالی کرکے اسے بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔ پپو کے مطابق جلد یہ خبر میڈیا کو جاری کردی جائے گی کہ چینل کی بلڈنگ فروخت کردی گئی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے فوری بعد چینل کو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک پُرانی عمارت کے فلورز (جو مبینہ طور پر کرائے پر لئے گئے ہیں) پر شفٹ کیا جارہا ہے۔پپو نے یہ بھی بتایا کہ چینل کے نئے مالکان نے 365 چینل کی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے مطلع کر دیا تاکہ وہ بھی اپنے چینل کے لئے کوئی اور جگہ تلاش لیں۔پپو کے مطابق چینل کی عمارت کی خریداری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ایچ آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بلڈنگ گرین انٹرٹینمنٹ چینل کے عنقریب آنے والے نیوز چینل گرین نیوز کے لئے خالی کروائی جا رہی ہے۔ جبکہ دوسری اطلاعات نکتہ چینل کے حوالے سے آرہی ہیں۔ بہر کیف یہ فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا لیکن اس فیصلے کے بعد نئے مالکان کے نام نہاد دعوؤں کا ڈبہ گول ہوتا نظر آ رہا ہے۔ مزید یہ کہ ابصا کومل جو ڈان نیوز چھوڑنے کے بعدیہ چینل جوائن کرچکی تھیں وہ بھی اس صورتحال کے سبب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر مجبورہوگئی ہیں۔۔ جبکہ نادیہ مرزا اور بتول راجپوت عنقریب اپنے شوز لاہور اور اسلام آباد سے شروع کرنے والی ہیں۔۔