bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول نیٹ ورک کے خلاف بڑا فیصلہ  آگیا۔۔

نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن (این آئی آر سی )کے جج جناب عبدالغنی مینگل نے بول نیٹ ورک کوکوئٹہ کے سینئر صحافی اعظم الفت کی ملازمت بحالی سمیت تمام بقایاجات، تنخوائیں فوری ادا کرنے کا حکم صادر کردیا۔استعغاثہ کے مطابق بول نیٹ ورک نے 04 دسمبر 2023 کو بلا وجہ ،غیر قانونی اور بغیر کوئی نوٹس دئیے سینئر صحافی اعظم الفت کو ملازمت سےفارغ کردیا۔ادارے کی اس غیر قانونی، غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا جس کا تفصیلی فیصلہ آگیا۔فیصلے میں بول نیٹ ورک کی جانب سے اس طرح ملازمت سے فارغ کرنے کےعمل کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے بول نیٹ ورک کے خلاف سخت برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ اس طرح کسی کو بھی ملازمت سے برخاست کرنا، بھرتی لیٹر کے مطابق تنخوائیں نہ دینا اور بقایاجات کی عدم ادائیگی قانونا جرم ہے اور بول نیٹ ورک اور اس کے اختیار دار اس جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔۔عدالت نے بول نیٹ ورک کو سینئر صحافی اعظم الفت کو ملازمت پر فوری بحال کرنے،تنخواہوں کی ادائیگی اور بقایاجات کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے۔اس حوالےسے سینئر صحافی اعظم الفت نے بتایا کہ بول نیٹ ورک اگر آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو بول نیٹ ورک کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں