pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

بول نیوزکا نیا مالک اشتہاری، وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی عدالت نے بول نیوزکے نئے مالک کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔۔ تفصیلات کے مطابق  این آئی آر سی عدالت کے جج جناب عبدالغنی مینگل نے بول نیوز کے سربراہ سمیر چشتی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملک کے بڑے اخبارات میں ان کے خلاف اشتہار لگانے کا حکم صادر کیا۔درخواست گزار سینئر  صحافی اعظم الفت نے اپنی برطرفی اور بقایاجات کے لئےکیس دائر کیا ہے جس میں ان کے وکیل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعظم زرغون پیش ہوئے۔۔ اعظم الفت پانچ سال تک بول نیوز سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ رہے اور اس دوران ایک سال کوئٹہ کے بیوروچیف بھی رہے۔۔ چار اگست دوہزار تئیس کو انہیں ایچ آر نے کال کرکے کہا کہ آپ کو فارغ کیا جارہا ہے، آپ کے واجبات جلد ادا کردیں گے۔۔ جس پر اعظم الفت نے اپنی غیر قانونی برطرفی کے خلاف عدالت میں کیس کیا تھا۔۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ کوئٹہ بیورو کے سات مزید بول والاز کو بھی برطرف کیا گیا تھا لیکن انہوں نے عدالت میں کیس نہیں کیا۔۔سینئر صحافی اعظم الفت نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ جب سے انہوں نے عدالت میں کیس کیا ہے بول کی نئی انتظامیہ یا ان کا کوئی وکیل پیش نہیں ہورہا جس کے باعث اس بار پیشی پر عدالت نے بول نیوزکے مالک کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں