bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول میں تنخواہوں میں تاخیر نے ایک اور صحافی کی جان لے لی۔۔

کراچی یونین آف جرنلٹس کے صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری اور مجلس عاملہ نے بول نیوز سے وابستہ سینئر صحافی و شاعر زاہد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے،کے یوجے کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بول نیوز میں کام کرنے والے ملازمین کی زندگی اور ذہنی صحت مذاق بن چکی ہے،مرحوم زاہد حسین بول نیوزکے اسلام آباد بیورو میں ملازم تھے، لیکن تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار تھے، کراچی کے رہائشی مرحوم زاہد حسین چند ماہ قبل ہی کراچی سے اسلام آباد پوری فیملی کے ہمراہ شفٹ ہوئے تھے، اور وہاں کرایہ کے گھر میں مقیم تھے، تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے مسلسل ڈپریشن کی وجہ سے وہ دل کے مریض بن گئے اور اتوار کی شام ہارٹ اٹیک کا شکارہوگئے، اہل خانہ انہیں فوری طور پر پمز اسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔کے یوجے کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں کے یوجے کے تمام عہدیداران و ممبران مرحوم کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زاہد حسین انتہائی ملنسار اور محنتی صحافی تھے، ان کی وفات کے بعد ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں