بول نیوز میں مارچ کی تنخواہ تاحال نہیں مل سکی، پپو کے مطابق مارچ کی تنخواہ عید سے قبل یعنی اپریل میں دینی تھی، لیکن بول نیوز نے عید سے قبل اپریل میں فروری کی تنخواہ دی اور کارکنوں سے کہا تھا کہ جلد معاملات ٹھیک ہورہے ہیں، اگلے مہینے سے سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ بول ملازمین کا کہنا ہے کہ رمضان کو دو ماہ گزر گئے مگر رمضان کی سیلری بول والوں کو عید گزرنے کے ایک ماہ بعد بھی نہیں ملی،بول ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بول میں تھوک سے پکوڑے تلنے کی روایت برقرار ہے،تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے مگر تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہیڈ آف نیوز سے نیوز اور پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کے کئی لوگوں نے اس سلسلے میں ملاقاتیں کیں مگر وہ صاحب تسلیوں اور جھوٹے وعدوں سے زیادہ کچھ نہیں دے سکے ،آخری تاریخ بروز جمعہ 10 مئی کی دی گئی اور کہا گیا مارچ کی تنخواہیں 10 مئی کو ادا کر دی جائیں گی،مگر جمعہ دس مئی کو بھی ایسا نہیں ہوسکا۔۔ جس کے بعد چینل انتظامیہ نے نیوز پورٹل پر رات آٹھ بجے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ۔۔ بول ملازمین کو منگل تک سیلری ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائے گی۔۔