بول متاثرین کو 31 جولائی سے واجبات کی ادائیگی کا اعلان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے وفد نے نائب صدر عاصم بھٹی کی سربراہی میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات محترمہ عنبرین جان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب صدر کے یوجے عاصم بھٹی نے ملک بھر کے صحافیوں بالخصوص ایک نیوز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی دیگر چینلز سے جبری برطرفی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدر کے یو جے حامد الرحمان جنرل سیکریٹری کے یو جے نبیل اختر کا خط پہنچایا اور کے یوجے باڈی تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد میں شریک بول متاثرین ایکشن کمیٹی کے کنوینئیر عبید شاہ  نے وفاقی سیکریٹری کو بول متاثرین واجبات ادائیگی پر پیمرا فیصلے عمل درآمد پر تاخیری حربے اور دو سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد فقط 84 افراد کو تین اقساط میں ادائیگی کی فہرست تیار کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر متاثرین کا دعوی بول انتظامیہ نے جعلی کہہ کر مسترد کردیا ہے۔ سی او سی نے شکایت کنندگان کی تصدیق کہ وہ بول کے ملازمین تھے بھی یا نہیں بول کے ہی حوالے کردی ہے جوکہ دودھ کی رکھوالی بلی کے حوالے کرنے کے مترادف ہے جبکہ سی او سی میں متاثرین اپنا دعوی ثابت کرنے کے بعد ہی جیت کے حق دار ٹھہرے ہیں۔ وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات نے معاملہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے مختصرنوٹس پر پیمرا کے اعلی افسران کو دفتر طلب کرلیا بعد ازاں وزارت اطلاعات اور پیمرا کے اعلی افسران سابق سی او سی سیکریٹری سعید سومرو اور موجودہ سیکریٹری سی او سی لیاقت شاہ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی گئی جس میں نائب صدر کے یوجے عاصم بھٹی نے صحافیوں کے معاشی استحصال جبری برطرفی پر بریفنگ دی جبکہ بول متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرین کا مقدمہ عبید شاہ نے پیش کیا وزارت اطلاعات ونشریات کے اعلی افسران اور سیکریٹری میڈم عنبرین جان نے پیمرا حکام کو آڑے ہاتھوں لیا وزارت اطلاعات کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ پیمرا کہ اعدادوشمار کے مطابق 5 فیصد ادائیگیاں بھی نہیں کی گئیں جبکہ دعویداروں کا دعوی مسترد کر کے بول مطمئن ہوچکا ہے سیکریٹری اطلاعات کو بتایا گیا کہ بول کے سرکاری اشتہارات بند کیئے گئے تھے لیکن انکا کہنا تھا کہ سرکاری اشتہارات سے پانچ چھ کروڑ کا ریونیو آتا ہے بندش کی صورت میں وہ ادارہ بند کرنے پر مجبور ہونگے جسکی وجہ سے انہیں مشروط اجازت دی گئی جس پر سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ چینلز مالکان ادائیگی کے معاملہ پر یہی حربہ استعمال کرتے ہیں وزارت اطلاعات نےپیمرا کو بول متاثرین کے واجبات جلد ادا کرانے اور بوگس ملازمین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انکے دعوی کی انکوائری کرانے اور متاثرین کو اپنی ملازمت کے تمام دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی جس پرپیمرا حکام نے مکمل تعاون و شفاف تحقیقات کی یقین دھانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ 31 جولائی تک تین اقساط میں متاثرین کو وجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔ وفد نے سیکریٹری اطلاعات ونشریات عنبرین جاں کی بروقت کارروائی پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ سیکریٹری اطلاعات نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں