کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور وفد کے دورہ اسلام آباد کے ثمرات سامنے آنے لگے بول انتظامیہ نے 135 ملازمین کے واجبات کی فہرست پیمرا کو ارسال کردی جن میں سے 84 افراد کو 31 جولائی تک تین اقساط میں ادائیگی کیئےجانے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے ، جبکہ 238 افراد کو غیر مصدقہ ملازمین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹیری ریحان چشتی سمیت اراکین مجلس عاملہ نے مثبت پیش رفت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کو انتہائی سجیدگی سے دیکھا جائے اور پیمرا جلد اسکو مکمل حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ کے یو جے کے وفد نے اپنے دورے میں بھی غیر مصدقہ فہرست پر تحفظات کا اظہار کیا تھا بول متاثرین ایکشن کمیٹی کے کنوینئرعبید شاہ نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کو بتایا تھا کہ شکایت کنندگان نے پیمرا سی او سی میں نہ صرف خود کو بول کا ملازم ثابت کر چکے ہیں بلکہ مقدمہ بھی جیتیں ہیں جس پرغیر مصدقہ فہرست میں شامل تمام افراد کے دستاویزی ثبوت بول کو فراہم کرتے ہوئے از سر نو تصدیق کے احکامات دے دیئے ہیں جبکہ سندھ میں پیمرا سی او سی کے قیام پر وفاقی سیکریٹری کا کہناتھا کہ سی او سی ممبران کے تقرر کی سمری تین ماہ قبل منسٹری نے بھیجی ہے منظوری ہوتے ہیں پیمرا سی او سی سندھ کام کا آغاز کردے گی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکریٹری ی ریحان چشتی کا کہنا ہے کہ کے یو جے متاثرہ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس مسئلے پر ہر قانونی چارہ جوئی میں معاونت کرے گی جبکہ صدر کے یو جے نصر اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات پیمرا سندھ میں سی او سی کا جلد از جلد قیام عمل میں لائے صدر کے یو جے کا مزید کہنا تھا کہ بول متاثرین کے ایک ایک فرد کو واجبات ملنے تک کے یو جے پیچھے نہیں ہٹے گی اور صحافیوں کے حق کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی۔