بلڈ بینک لیبارٹری میں صحافی کو لوٹ لیاگیا۔۔

ضیاء الدین اسپتال میں موجود بلڈ بینک لیبارٹری میں ایک صحافی کو لوٹا گیا ۔۔۔صحافی کے مطابق میرا مریض ایک اسپتال میں زیر علاج تھا جسکے لئے مجھے اے پازیٹیو بلڈ لانے کو کہا گیا میں نے قریب ھونے پر کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کا رخ کیا جہاں مجھے اے پازیٹیو دستیاب ملا مجھ سے پانچ ہزار تین سو روپے لیے گئے اور کہا گیا کہ ڈونر سے ایک بلڈ بیگ بھی درکار ھے ڈونر بلا کر خون دیا گیا اسی اثنا میں وقت ضائع ھونے کے سبب خون کی ضرورت نہ رہی ڈونر کا دیا ہوا خون اور اے پازیٹیو جو لیبارٹری والا تھا دونوں عملے نے رکھ لیے اور کہا آپ دو دن بعد آجائیں  آپکی رقم پانچ ہزار تین سو کا ریٹرن کرا دیں گے ۔آج اس واقع کو کئی روز گزر گئے چکر لگا رہے ہیں کوئی رقم نہیں دی گئی بلکہ صاف انکار کیا گیا کہ کوئی ریٹرن پالیسی نہیں ھے جبکہ نہ کوئی بلڈ لیا گیا ھے الٹا میرے ڈونر کا بلڈ بیگ بھی رکھ لیا اور رقم بھی رکھ لی ایک غریب صحافی کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیا گیا تو عام لوگوں کی مجبوریوں کو کیسے دیکھا جا سکتا ہے ۔صحافی نے ڈاکٹر عاصم حسین اورسندھ کی وزیرصحافت ڈاکٹر عذرا پہیجو سے درخواست ھے کہ اس  معاملے کا نوٹس لے کر عملے کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں