بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے سالانہ الیکشن ، نتائج کا اعلان۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلٹس ( بی یوجے) کے سالانہ الیکشن میں نتائج کا اعلان کردیاگیا۔۔۔ نتائج کے مطابق صدر منظور احمد، سینئر نائب صدر فرید اللہ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی ۔ جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید جب کہ مجلس عاملہ میں رضا الرحمان، سلیم شاہد، خلیل احمد، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ، مرتضیٰ زہری، محمد عامر اور محب اللہ منتخب ہوئے۔۔سینئر صحافی اور بیورو چیف ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) بلوچستان نظر محمد بلوچ نے کوئٹہ بیورو آفس کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔بیورو چیف اے پی پی نظر محمد بلوچ نے نو منتخب کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نظر محمد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس صوبے میں صحافت کے پیشہ ورانہ معیار کے فروغ، آزادیِ اظہار اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ایک مؤثر اور ذمہ دار کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل اور ادارے کے وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں