بلدیہ کراچی کے افسر نے نیوز ون کے سینئر رپورٹر کو لیگل نوٹس بھیج دیا اور جواب نہ ملنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔۔ تفصیلات کے مطابق نیوز ون کے سینئر رپورٹر کو میونسپل کمشنر کراچی افضال زیدی نے وکیل کے ذریعے نوٹس بھیجا ہے جس میں چودہ دن میں جواب نہ دینے پرپیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ کے ایم سی کے واٹس ایپ گروپ میں ان کے خلاف کوئی خبر چلی، جس میں میونسپل کمشنر پر الزام عائد کیاگیا تھا کہ انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو ایجوکیشن میں کچھ عہدوں پر خلاف ضابطہ لگایا ہے۔نیوزون کے سینئر رپورٹر نے ایجوکیشن رپورٹر کی یہ خبر اس واٹس ایپ میں شیئر کی جس پر گروپ کے ارکان میں بحث چلتی رہی، جس پر میونسپل کمشنر نے ایجوکیشن رپورٹر جس کی وہ خبر تھی اسے کچھ کہنے کے بجائے نیوزون کے رپورٹر کو نوٹس بھجوا دیا۔
