بجٹ میں نظراندازکیاتو بائیکاٹ کریں گے، اخبارفروشان۔۔

آل پاکستان اخبار فروشاں فیڈریشن بلوچستان کے سینئرنائب صدر حاجی سعیداحمد رودینی نے کہا ہے کہ اخبارفروشوں کو مسلسل8سال سے بجٹ میں مکمل طور پر نظر اندازکیاجارہاہے اگراس مرتبہ حکومت نے بہبود فنڈ کے بجٹ میںاضافہ نہ کیا تو اخبار فروش احتجاج پر مجبورہونگےانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی ، وزیرخزانہ میرشعیب نوشیروانی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اخبار مارکیٹ میںاخباری مالکان ،ایڈیٹرز ،صحافیوں اوراخبارفروشوں کی آمدورفت رہتی ہے بجلی گیس ‘چوکیدارصفائی ودیگر اخراجات کیلئے سالانہ گرانٹ کااعلان ہوادو مرتبہ یہ گرانٹ ریلیز بھی ہوئی اس کے بعد آٹھ سال سے یہ گرانٹ بند ہے اگراس بجٹ میں گرانٹ کااعلان نہ ہواتو مجبوراً وفاقی بجٹ کے موقع پر اخبارات کابائیکاٹ کیاجائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں