bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم، اعلان وزیراعظم سے مشروط

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اعلان کل تک کریں گے۔نجی نیوز چینل 24نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی فیس 35 روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے، انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ چار کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی فیس ختم کر کے صارفین کو ٹیرف میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہر سال 16 ارب روپے کے ٹیکس میں صرف 11 ارب روپے تک وصولی ہوتی ہے۔وزیراعظم نے پی ٹی وی کے وسائل کیلئے دوسرا طریقہ کار لانے کی ہدایت کی، پاور سمارٹ ایپ کے تحت اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کے نئے منصوبے کی بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں