پنجاب پر یس کلب کی ایگزیکٹو کونسل نے لاہور کے ایک چینل اے جی این نیوز میں قلم مزدروں کے ساتھ ناروا سلوک، جبری بر طرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں ایگزیکٹو کونسل نے کہا ہے اے جی این نیوز کار کن صحافیوں کے لیے ایک بیگار کیمپ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے چئیر مین اے جی این نیوز کی جانب سے چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر کارکنوں پر تشدد کرنا اور غلیظ گالیاں دینا عام بات ہے ، خواتین کے سامنے غلیظ زبان استعمال کرنا اے جی این نیوز کی اعلیٰ شخصیت کا محبوب مشغلہ ہے، ایگزیکٹو کونسل نے کہا ہم سیغیر صحافی، ڈائر یکٹر نیوز ایوب اعوان کی تنخواہوں میں کٹوتی ، جبری برطرفی اور واجبات کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتے ہیں، کونسل نے کہا اے جی این نیوز میں صحافیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، مہینے میں چار ویکلی آف کی بجائے دو چھٹیاں دی جاتی ہیں اور چھٹی کرنے پر پیسے کاٹ لیے جاتے ہیں چھوٹی عید ہو یا بڑی محرم ہو یا 14 اگست یہاں پر کوئی چھٹی نہیں ہے ، ایگزیکٹو کونسل نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایوب اعوان سمیت دیگر کارکنوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کروائی جائے اور کارکنوں کے استحصال اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر اے جی این نیوز کالائسنس منسوخ کیا جائے، ایگزیکٹو کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اے جی این نیوز کے چیئر مین کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو صحافی برادری صوبے بھر میں احتجاج کرے گی۔
