اے آروائی نیوز کے نام پر ایس بی سی اے کے افسران کوبلیک میل کرنی والا جعلی صحافی پکڑا گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق گرفتارملزم اسلم پرویز عرف میمن ضلع سینٹرل کے افسران سمیت دیگر کو اے آروائی نیوز کے نام پر دھکملیاں دیتا رہا ہے،ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ملزم کو پکڑا گیا۔۔بتایاجاتا ہے کہ ملزم اسلم پرویز عرف میمن گزشتہ ایک سال سے ایس بی سی اے کے افسران کو بلیک میل کر رہا تھا ،ملزم ایس بی سی اے کے افسران سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم حاصل کیا کرتا تھا ۔ڈی جی ایس بی سی اے کے حکم پر ملزم کو نیوٹاؤن پولیس کے حوالے کردیاگیا۔۔ ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے جعلی صحافیوں اور بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہے گی۔
Facebook Comments
