ary ke reporter par fard jurm aaid

ایک چھٹی کرنے پر خاتون سینئرپرڈیوسر برطرف۔۔

چھٹی کرنے پر اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ نے سینئر پرڈیوسر کو فائر کردیا اور تمام واٹس ایپ گروپوں سے بھی ریموو کردیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون سینئر پرڈیوسر نے چھٹی مانگی لیکن انتظامیہ کی جانب سے انہیں چھٹی نہیں دی گئی تاہم وہ چھٹی کرگئیں، جس پر آفیشنل نیوز گروپ میں ہی انہیں چینل کے اعلیٰ عہدیدار نے ٹاٹا،بائے بائے کہہ دیا اور حکم جاری کردیا کہ انہیں تمام آفیشل گروپوں سے ریموو کردیاجائے ۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز روم میں افرادی قوت کی کمی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اکثر اپنے ورکرز کو چھٹی دینے سے کتراتی ہے۔ نیوزروم میں ایک ایگزیکٹیو پرڈیوسر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ ڈالے جانے پر انتظامیہ نے چار دن کے لئے معطل کردیا تھا تاہم اب معطلی ختم کرکے انہیں بھی فوری بلالیاگیا ہے۔ پپو کے مطابق اس معاملے میں کوشش کی جارہی ہے کہ معافی تلافی کرکے خاتون سینئر پرڈیوسر کو بحال کرادیاجائے کیوں کہ ابھی تک ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے برطرفی کا پروانہ جاری نہیں کیاگیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں