ایک نیوز میں ایک ماہ میں تین تنخواہیں دے دی گئیں۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا  ہنگامی اجلاس یونین کے صدر نصراللہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریحان خان چشتی سمیت دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں اور طویل عرصے سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر تشویش کااظہار کیا گیا،یونین نے اس موقع پر مختلف اداروں کے یونٹ چیفس سے رابطہ کیا اور تنخواہوں کی صورتحال پر تفصیلات حاصل کیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ نجی اور سرکاری میڈیا ادارے فوری طور پر تمام بقایا جات ادا کریں، بصورت دیگر یونین  احتجاج کرنے اور ان اداروں کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کرنے پر  مجبور ہوگی۔ کے یو جے کے اجلاس میں ایک نیوز انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو ایک ماہ میں تین تنخواہیں دینے کے اقدام کو سراہا گیا اور تنخواہیں تاخیر سے ادا کرنے والے اداروں کیلئے اس عمل کو قابل تقلید قراردیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں